عراق میں سیکورٹی کے معاملے پر امریکا اور ایران میں مذاکرات شروع ہوگئے

منگل 24 جولائی 2007 12:39

عراق میں سیکورٹی کے معاملے پر امریکا اور ایران میں مذاکرات شروع ہوگئے
بغداد (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین24 جولائی2007 ) عراق میں سیکورٹی کے حوالے سے امریکا اور ایران میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے جبکہ تشدد کے مختلف واقعات میں چھیالیس افراد ہلاک اور چھیاسٹ زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عراقی حکام کے مطابق عراق میں امریکی سفیر ریان سی کروکر اور ایرانی سفیر حسن قاظمی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بغداد میں جاری ہے جس میں خالصاً عراق کی سیکورٹی پر بات چیت ہورہی ۔ ان مذاکرات میں اعلیٰ عراقی حکام بھی شریک ہیں ۔اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات اٹھائیس مئی کو ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :