پاکستان کا چین میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان۔پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہے‘شوکت عزیز

منگل 24 جولائی 2007 16:11

پاکستان کا چین میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے ..
اسلام آباد (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین24 جولائی2007) پاکستان نے چین کے جنوبی علاقوں میں آنے والے شدید طوفان سے متاثرہ عوام کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا اعلان کیا ہے- ایک سی ون تھرٹی طیارہ امدادی اشیاء لیکر جلد چین بھجوایا جائے گا- وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق چین میں آنے والے حالیہ سیلاب سے بھاری نقصان ہوا ہے جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد ہلاک 2 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں-چینی ہم منصب وین جیا باؤ کے نام اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شوکت عزیز نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے انہوں نے کہاکہ ہم چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں-
پاکستان کا چین میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے ..