وسطی یورپ میں گرمی کی شدید لہر سےپانچ سو زائد افراد ہلاک، گرمی سے بھڑک اٹھنے والی آگ سے متعدد جنگلات جل گئے

بدھ 25 جولائی 2007 12:34

وسطی یورپ میں گرمی کی شدید لہر سےپانچ سو زائد افراد ہلاک، گرمی سے بھڑک ..
ہنگری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2007ء) وسطی یورپ میں گرمی کی شدید لہر سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ سو زائد ہوگئی ہے جبکہ جنوبی یورپ میں سورج کی تپش سے بھڑک اٹھنے والی آگ سے متعدد جنگلات جل گئے ہیں۔ ہنگری کے طبی ذرائع کا کہناہے کہ گرمی کی وجہ سے صرف ہنگری میں پانچ سو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر رومانیہ میں بارہ جبکہ میسیڈونیا میں ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

بوسنیا، سربیا، مونٹینیگرو، بلغاریہ اور یونان میں متعدد افراد کی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب سورج کی تپش کی وجہ سے بوسنیا، سربیا، مونٹی نیگرو، میسیڈونیا، بلغاریہ اور یونان میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ پر لگے درخت جل گئے ہیں،آگ بجھانے والا عملہ ابھی تک آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ اطلاعات ہیں کہ صرف کوسوو میں اٹھارہ جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔ ادھر یونان اور اٹلی میں ہزاروں سیاح گرمی کی لہر کے لپیٹ میں ہیں جنہیں ہلی کاپٹروں کی مدد سے محفوظ مقامات پر پہنچادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :