لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے ملبے سے قر آن پاک کے شہید اوراق اور بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں بر آمد ۔۔ آپریشن کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین اور نمازیوں میں شدید اشتعال

جمعہ 27 جولائی 2007 15:34

لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے ملبے سے قر آن پاک کے شہید اوراق اور بڑی تعداد ..
اسلام آباد (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین27 جولائی2007 ) حکومت کی جانب سے لال مسجد انتظامیہ کے خلاف آپریشن کے بعد آج جب مسجد باضابطہ طور پر کھولی گئی تو ملبے سے قرآن پاک کے شہید اوراق اور بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی انتظامیہ کے خلاف آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین نے مسجد کھولے جانے کے بعد اپنے پیاروں کی باقیات کی تلاش میں ملبے کو ہٹایا تو اس میں سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں۔

جسے نماز جمعہ کیلئے آنے والے لواحقین اور دیگر افراد نے صحافیوں کے سامنے پیش کیا۔ اس کے علاوہ ملبے سے قرآن پاک کے شہید اوراق اور مسجد و مدرسے کا سامان بھی بر آمد ہوا۔ صورت حال کے بعد وہاں موجود نمازیوں میں شدید اشتعال پایا گیا اور انہوں نے احتجاجی نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :