کار کی زد میں آکر ہلاک ہونیو الی دونوں خواتین کو سپرد خاک کردیا گیا

اتوار 29 جولائی 2007 16:14

پیرمحل ( ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین29 جولائی2007 ) کار کی زد میں آکر ہلاک ہونیو الی دونوں خواتین کو سپرد خاک کردیا گیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں327گ ب کی رہائشی تین خواتین سڑک کنارے جارہی تھی کہ مذکورہ گاؤں سے کچھ فاصلے پر تیز رفتار کارسوار نے تینوں کو ٹکر دے ماری تھی جس کے نتیجہ میں 327گ ب کی رہائشی نسرین بی بی زوجہ محمد اسمعٰیل ،پروین کوثر زوجہ عبدالرشید موقع پر ہلاک ہوگئی تھی جن کی نمازجنازہ 327گ ب میں ہی اداکی گئی نسرین بی بی کے آٹھ بچے بچیاں جبکہ پروین کوثر کے پانچ بچے بچیاں ہے تھانہ چٹیانہ پولیس اور تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس نے کاروائی ڈالنے کے لیے دونوں خواتین کے شوہروں سے سادہ کاغذات پر دستخط کروالیے جبکہ بغیر نمبری کار پٹرولنگ پولیس کے قبضہ میں ہے-

متعلقہ عنوان :