پیپلز پارٹی ‘ مسلم لیگ حمایت کریں تو صدر وردی اتار سکتے ہیں۔ شیر افگن

منگل 31 جولائی 2007 13:05

پیپلز پارٹی ‘ مسلم لیگ حمایت کریں تو صدر وردی اتار سکتے ہیں۔ شیر افگن
اسلام آباد (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین31 جولائی2007) پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور حکمران مسلم لیگ صدر مشرف کی حمایت کریں تو وہ وردی اتارنے پر آمادہ ہوجائیں گے‘ صدر مشرف کے دو عہدے اور بے نظیر بھٹو کا تیسری مرتبہ وزیراعظم بننا دیرینہ مسائل ہیں‘ صدر مشرف اور بے نظیر بھٹو کی ابوظہبی میں سیاسی مفاہمت کیلئے ملاقات کی تاکہ اعتدال پسند قوتیں متحد ہو کر انتہا پسندوں کو شکست دے سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شیر افگن نے کہا کہ ابوظہبی میں صدر جنرل پرویز مشرف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان ملاقات سیاسی مفاہمت کیلئے تھی تاکہ ملک میں اعتدال پسند قوتیں متحد ہو کر انتہا پسندوں کو شکست دے سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر جنرل مشرف کے دو عہدے اور بینظیر بھٹو کا تیسری مرتبہ وزیراعظم بننا دیرینہ مسائل ہیں جن کے حل کیلئے آئین میں ترامیم ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت مسلم لیگ صدر جنرل مشرف کی حمایت کریں تو وہ وردی اتارنے پر آمادہ ہوجائیں گے۔ شیر افگن نیازی نے کہا کہ صدر مشرف قومی مفاد میں آرمی چیف کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :