بھارتی اداکار سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا ،، ضمانت منسوخ کرکے حراست میں لینے کا حکم،، ضمانت کیلئے درخواست دائر کررہے ہیں

منگل 31 جولائی 2007 13:48

بھارتی اداکار سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں چھ سال قید ..
نئی دہلی (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین31 جولائی2007) بھارت کی خصوصی عدالت ٹاڈ انے معروف اداکار سنجے دت کو ممبئی بم دھماکوں کے مقدمے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ٹاڈاعدالت نے سنجے دت کی ضمانت منسوخ کرکے بالی وڈ اداکارکو حراست میں لینے اور پچیس ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا۔ سنجے دت ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ سنجے دت ٹاڈا کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے عدالت نے بھارتی اداکاراور ان کے تین ساتھیوں کی معافی کی درخواست مسترد کردی اور صرف ایک ساتھی ملا روسی کو اس کے برتاؤ کی وجہ سے معافی دینے کا اعلان کیا۔ ملا روسی کو رہائی کیلئے ایک لاکھ روپے کے بونڈ اور ایک لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانا ہونگے۔

(جاری ہے)

عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ حکم بھی دیا کہ ملاروسی کو ایک برس کیلئے نگرانی میں رکھا جائے۔ اس کے علاوہ سنجے دت کے ایک اور ساتھی یوسف نل والا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ برس قید کی سزا سنائی۔ گئی۔سنجے دت اس مقدمے میں پہلے ہی سولہ ماہ تک قید بھگت چکے ہیں ۔بھارتی عدالت ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں اب تک بارہ افراد کو سزائے موت سناچکی ہے ۔

عدالت انیس سو ترانوے بم دھماکوں کا فیصلہ گزشتہ برس بارہ ستمبر سے سنا رہی ہےاور اب تک سینتالیس افرادکو سزا سنائی گئی جبکہ سولہ کو رہا کردیا گیا ۔فیصلے کے وقت سنجے دت آبدیدہ نظر آئے ۔ فلمی دنیا میں سنجے دت کے دوستوں کا کہنا ہے کہ سنجے دت بہت زیادہ پریشان تھے جس کی وجہ سے ان کا وزن بھی کافی کم ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :