صدارتی انتخاب جیتنے کی صورت میں دہشت گردو‌ں کی تلاش کے لئے پاکستان میں فوج بھیجوں گا،امریکی صدارتی امیدوار بارک اوباماکا اعلان

بدھ 1 اگست 2007 18:10

صدارتی انتخاب جیتنے کی صورت میں دہشت گردو‌ں کی تلاش کے لئے پاکستان ..
واشنگٹن (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین01 اگست2007) امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بارک اوباما نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کو دہشت گردوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے ہوں گے اور غیر ملکیوں کو اپنے ملک سے نکال باہر کرنا ہوگا ورنہ وہ انتخابات میں فتح کی صورت میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے امریکی فوجی پاکستان بھیجیں گے۔انھوں نے امریکا کی جانب سے پاکستان کے لئے فوجی امداد بند کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

ووڈ ڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالر میں مجوزہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنی تقریر میں انہو‌ں نے کہاہےکہ اگر امریکا کو اہم دہشت گردی کی موجود گی کی انٹیلی جنس معلومات ملیں اور صدر مشرف نے اس پر ایکشن نہیں لیا تو امریکی فوج خود کارروائی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔۔ جو تین ہزار امریکیوں کے قاتل ہیں اور مزید حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔امریکی صدارتی امیدوار کاکہناتھاکہ دو ہزار پانچ میں القاعدہ کی قیادت کو گرفتار کرنے کا موقع گنوا کر ایک بہت بڑی غلطی کی گئی ۔انھوں نے صدر بش کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر بش کی انتظامیہ وہی کررہی ہے جو دہشت گرد چاہ رہے ہیں۔