سپریم کورٹ کل لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس نے آٹھ ماہ قبل از خود نوٹس لیا تھا

اتوار 5 اگست 2007 18:30

سپریم کورٹ کل لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس نے آٹھ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05 اگست 2007) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے رواں ہفتے کی عدالتی کارروائی کیلئے اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر دو بنچ تشکیل دے دئیے جو پیر کے روز سے مقدمات کی سماعت شروع کردیں گے ۔ بنچ ایک چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس ایم جاوید بٹر بنچ دو میں جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور جسٹس فقیر محمد کھوکھر مقدمات کی سماعت کرینگے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پیر کے روز لاپتہ افراد سے متعلق اپیلوں کی سماعت خود کرینگے۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے چیف جسٹس نے آٹھ ماہ قبل از خود نوٹس لیا تھا ۔ان اپیلوں کے ہمراہ خفیہ اداروں کے خلاف متعدد آئینی درخواستوں کی بھی سماعت کی جائے گی۔ لاپتہ افراد سے متعلق اپیلوں کی سماعت دو رکنی بنچ کرے گا جس کی سربراہی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کرینگے انکے ہمراہ جسٹس ایم جاوید بٹر ہوں گے نئے اٹارنی جنرل ملک قیوم اس حوالے سے عدالت کی معاونت کریں گے جبکہ وزارت داخلہ کی طرف سے بھی رپورٹ پیش کی جائے گی