خیرپورٹامیوالی،شدیدگرمی سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

پیر 6 اگست 2007 12:36

خیرپورٹامیوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2007ء)خیرپور ٹامیوالی اور گردونواح میں شدید گرمی اور حبس کے نتیجہ میں گوٹھ شاہ محمد کا رہائشی محمد امین،مدینہ چوک کی مسماة نور الہی اور چولستان کے دوچرواہوں سمیت چارافراد جاں بحق ہوگئے اس وقت چولستان اور خیر پورٹامیوالی گرمی کی شدید لپیٹ میں ہیں جس کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہونے سے متعدد افراد بے ہوش ہوئے ہیں شہریوں اوردیہی علاقوں کی عوام کی کثیر تعداد نے حکومت پاکستان سے واپڈا کی طرف سے بلاجواز از خود لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔