بیمار ہیں ، ہماری رہائی کیلئے اغواء کاروں سے مذاکرات کیلئے جائیں، طالبان کے ہاتھوں اغواء ہونیوالے جنوبی کوریائی باشندوں سے جنوبی کورین حکام کا پہلی بار ٹیلی فون پر رابطہ

پیر 6 اگست 2007 13:09

بیمار ہیں ، ہماری رہائی کیلئے اغواء کاروں سے مذاکرات کیلئے جائیں، طالبان ..
سیول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2007ء) افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں اغواء ہونے والے جنوبی کوریائی باشندوں سے افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے جنوبی کوریا کے وفد کا پہلی بار ٹیلی فون پر رابطہ، ہم بیمار ہیں اغواء کار بار بار قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں، رہائی کیلئے طالبان سے مذاکرات کئے جائیں، مغویوں کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

جنوبی کورین خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں اغواء ہونے والے جنوبی کوریائی باشندوں سے افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے جنوبی کوریا کے وفد نے پہلی بار پیر کے روز ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

وفد میں شامل ایک رکن نے بتایا کہ مغویوں جن میں اکثریت نوجوان خواتین کی ہے نے بتایا کہ وہ بیمار ہیں اور اغواء کار انہیں بار بار قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ مغویوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی رہائی کیلئے طالبان سے مذاکرات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ طالبان نے دو ہفتے قبل جنوبی کوریا کے 23باشندوں کو اغواء کرلیا تھا جن میں سے دو کو بعد میں قتل کردیا گیا تھا طالبان کا مطالبہ ہے کہ جنوبی کوریا افغانستان سے اپنی فوج واپس بلائے جبکہ افغان حکومت جیلوں میں قید طالبان کو رہا کردے۔

متعلقہ عنوان :