بی اے کی شرط‘ 2002ء کے انتخابات میں حصہ نہ لینے والے پانچ امیدوار گریجویٹ بن گئے

منگل 7 اگست 2007 15:57

فیصل آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07 اگست 2007) الیکشن 2002ء میں تعیم بی اے نہ ہونے کی وجہ سے حصہ نہ لے سکنے والے پانچ امیداروں نے الیکشن 2007 سے قبل بی اے کرلیا۔

(جاری ہے)

ان میں حکومتی لیگ کے سابق سٹی ناظم فیصل آباد ممتاز احمد چیمہ وہ حلقہ 69 سے الیکشن لڑیں گے اور ان کے نائب ناظم الیاس انصاری حکومتی لیگ این اے 85 سے الیکشن میں حصہ لیں گے مسلم لیگ ن کے تین امیدوار جن میں سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری این اے 82 سے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب این اے 83 سے اور مسلم لیگ ن سٹی فیصل آباد کے صدر سابق ایم پی اے خواجہ اسلام پی پی 72 سے الیکشن لڑیں گے۔