ڈکیتی میں مزاحمت پر فوج کے کمانڈو کو قتل کر دیا گیا

بدھ 15 اگست 2007 22:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔ 2007ء) ڈکیتی میں مزاحمت پر فوج کے کمانڈو کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چراٹھ چھاؤنی پشاور میں تعینات نائیک محمد رفیق اپنے دوست لانس نائیک عبداللہ جان اور اس کی فیملی کو لے کر اپنے گاؤں 656بچیانہ کی طرف آ رہا تھا کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے قریب جگاتن میں مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

جس پر نائیک محمد رفیق نے پستول سے فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔ جس پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جب تک مسلح ڈاکو فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :