ترکی میں‌ہائی جیکروں‌نے اغوا شدہ طیارے کے مسافروں‌کو رہا کردیا، ترک سیکورٹی فورسز نے طیارے کو گھیر لیا، عملہ بدستور یرغمال ہے

ہفتہ 18 اگست 2007 12:32

ترکی میں‌ہائی جیکروں‌نے اغوا شدہ طیارے کے مسافروں‌کو رہا کردیا، ..
استنبول (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17 اگست 2007) ترکی میں‌ہائی جیکروں‌نے اغوا شدہ طیارے کے مسافروں‌کو رہا کردیا ہے۔ طیارے میں ایک سو چھتیس مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ انطالیہ ایئرپورٹ پر ہائی جیکروں‌نے مسافروں‌ سے طیارے کا دروازہ کھول کر چلے جانے کو کہا، جس کے بعد تمام مسافر جہاز سے باہر آگئے۔تاہم عملے کے چھ ارکان ابھی طیارے میں‌یرغمال ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ترک سیکورٹی فورسز نے طیارے کو گھیر لیاہے۔ ‌ترکی کےمسافر بردار طیارے کو شمالی قبرص سے استنبول جاتے ہوئے اغواکرلیا گیا تھا۔ ہائی جیکر وں‌نے کہاتھا کہ وہ طیارے کو تہران لے جانا چاہتے ہیں۔جبکہ بعض‌زرائع کا کہنا ہے کہ ہائی جیکر طیارے کو شام لے کر جائیں‌گے۔ اغوا شدہ طیارے کو ایندھن بھرنے کیلئے ترکی کے شہر انطالیہ میں اتارا گیا۔ قبرص سے پرواز کرنے والے مسافر طیارے کو اس وقت ہائی جیک کیاگیا جب وہ ترکی کے شہر استنبول جارہاتھا۔

متعلقہ عنوان :