اے سی گھروں اور گاڑیوں کے بعد لوگوں کو گرمی سے بچانے کیلئے ایئرکنڈیشن لباس تیار

لباس تیار کرنیوالی جاپانی کمپنی نے اس جیکٹ میں دو چھوٹے پنکھے نصب کئے ہیں جو ببیرونی ہوا کو کمپیرسر کے ذریعے ٹھنڈا کر کے جسم کے گرد پھیلا دیتے ہیں جبکہ جیکٹ کی بیرونی سطح حرارت کو لباس کے اندر داخل ہونے سے روکتی ہے

ہفتہ 18 اگست 2007 17:10

اے سی گھروں اور گاڑیوں کے بعد لوگوں کو گرمی سے بچانے کیلئے ایئرکنڈیشن ..
ٹوکیو (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18 اگست 2007) دنیا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے بچاؤ کے لئے ایئر کنڈیشنڈ گھروں اور گاڑیوں کے بعد اب ایئر کنڈیشنڈ لباس بھی لوگوں کو گرمی سے بچائیں گے۔ ایک غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی ایک کمپنی نے ایسا لباس تیار کیا ہے جس میں ایئر کنڈیشن فٹ ہے اور سخت گرمی میں انسانی جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے اس جیکٹ میں دو چھوٹے پنکھے نصب کئے ہیں جو ببیرونی ہوا کو کمپیرسر کے ذریعے ٹھنڈا کر کے جسم کے گرد پھیلا دیتے ہیں جبکہ جیکٹ کی بیرونی سطح حرارت کو لباس کے اندر داخل ہونے سے روکتی ہے۔ ری چارج ایبل بیٹری سے چلنے والے پنکھے اور کمپریسر کے ساتھ ایک بٹن شیڈ لگی ہوئی ہے جس سے جیکٹ کا ٹمپریچر سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے چیئرمین ایچی گایا کے مطابق اس ایئر کنڈیشنڈ لباس گارمنٹس بنانے کا مقصد دنیا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو روکنا ہے کیونکہ گھروں اور گاڑیوں میں لگے ایئر کنڈیشنر سے خارج ہونے والی گرم ہوا اس میں مزید اضافہ کر دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :