تائیوان میں‌تباہی مچانے والا سمندری طوفان اسپیٹ چین کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ۔ تیرہ افراد ہلا ک ، چھ شدید زخمی ۔ نو لاکھ افراد اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے

اتوار 19 اگست 2007 13:39

تائیوان میں‌تباہی مچانے والا سمندری طوفان اسپیٹ چین کے ساحلوں سے ٹکرا ..
بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 اگست 2007) تائیوان میں‌تباہی مچانے والا سمندری طوفان اسپیٹ چین کے ساحلوں سے ٹکرا گیا جس سے تیرہ افراد ہلا ک اور چھ شدید زخمی ہوگئے جبکہ طوفان کی اطلاع پر نو لاکھ افراد اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے ہیں ۔ اسپیٹ نامی طوفان جنوبی چین کے ساحلی علاقے فوجی آن سے ٹکرایا۔ چین کے سرکاری خبر رسان ادارے کے مطابق طوفان کے ساتھ شدید بارشوں‌اور مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک اور گیارہ لاپتہ ہوگئے ۔

جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق علاقے سے ساڑھے پانچ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔ اسپیٹ ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعد چین کے شمالی علاقوں‌کی جانب پچھتر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل طوفان کے بعد تائیوان میں شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جب کہ مٹی کے تودے گرنے سے بعض سڑکوں پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

حکام نے بتایا ہے کہ اٹھارہ سو افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا ہے چین کے صوبے ژی جیانگ اور گوانگ ڈونگ کے خاص طور پر متاثر ہونے کا خطرہ ہے اور محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ طوفان کے باعث دور دور تک بارش ہوگی جس سے شنگھائی شہر بھی متاثر ہوسکتا ہے اس صورتحال کے پیش نظر کئی علاقوں سے جہازوں کی آمدورفت منسوخ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :