بابا بلھے شاہ کا 254 واں عرس کل سے شروع ہوگا

ہفتہ 25 اگست 2007 11:47

بابا بلھے شاہ کا 254 واں عرس کل سے شروع ہوگا
اسلام آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25 اگست 2007) معروف صوفی شاعر اور روحانی بزرگ بابا بلھے شاہ کا 254 واں عرس مبارک کل 26 اگست بروز اتوار سے قصور میں شروع ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

عرس تین دن جاری رہے گا جس میں شرکت کیلئے ملک اور بیرون ملک سے بابا بلھے شاہ کے مریدوں و زائرین کی ایک بڑی تعداد قصور پہنچ چکی ہے۔ عرس کا افتتاح صوبائی وزیر اوقاف کرینگے۔