جنوبی وزیرستان میں سیکیوریٹی فورسز کے مغوی انیس اہلکاروں کو رہا کردیا گیا، امن جرگے نے اہلکاروں‌کو اپنی حفاظت میں لے لیا، سربراہ محسود قبائل

منگل 28 اگست 2007 11:40

جنوبی وزیرستان میں سیکیوریٹی فورسز کے مغوی انیس اہلکاروں کو رہا کردیا ..
وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2007ء) جنوبی وزیرستان میں سیکیوریٹی فورسز کے مغوی انیس اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ہے۔ سربراہ محسود قبائل ملک امیر محمد نے بتایا کہ اغوا کاروں نے جنوبی وزیرستان کے دور دراز علاقے سام میں مغوی اہلکاروں‌کو دو مرحلوں‌میں امن جرگےکے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

جس کے تحت پہلے ایف سی کے پندرہ اہلکاروں کو امن جرگے کے حوالے کیا گیا اس کے بعد مزید چار اہلکار حوالے کئے گئے۔مغوی اہلکاروں کی رہائی امن جرگے کی کوششوں سے طے پانے والے امن معاہدے کا نتیجہ ہے۔ معاہدے کی رو سے مغوی اہلکاروں‌‌کے عوض محسود قبائل کے گرفتار افراد کو رہا کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :