48گھنٹوں کے دوران جر ائم کی متعددوارداتیں،مسلح افر اد نے مو ٹر سائیکل ،زیو رات ، مو با ئل فو ن اور نقدی لوٹ لی

جمعرات 30 اگست 2007 16:57

خیرپور(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30 اگست 2007)خیر پو ر میں 48گھنٹوں کے دوران جر ائم کی متعددوارداتیں،مسلح افر اد نے مو ٹر سائیکل ،زیو رات ، مو با ئل فو ن اور نقدی لوٹ لی ۔ تفصیلا ت کے مطابق پہلی واردات میں مسلح افر اد نے خیرپو رشہر کے بھرگڑی محلے میں ایک شہری کے گھر میں داخل ہو کر تما م اہل خانہ کو یر غمال بنایا اور ان کے گھر سے زیورات نقد رقم اور دیگر اشیاء لو ٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں وڈاما چھو کے قریب تین مسلح افر اد ایک دیہا تی بد د الدین کھوکھر سے مو ٹرسائیکل مو با ئل فون اور نقدی چھین کر فر ار ،جبکہ احمد پو ر کے قریب الگ الگ وارداتوں میں مسلح افراد نے راہ گیر سے مو با ئل فون سونے کے لا کٹ اور دیگر اشیاء لو ٹ لی ، مسلح افر اد ایک جیپ کو بھی روکا جس پر ڈرائیو ر نے مزاحمت کی جس پر مسلح افر اد نے ان کو زدوکو ب کیا اور فا ئرنگ کر تے ہو ئے فر ار ہو گئے ۔