پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال ۔۔۔۔ کراچی، لاہور، اسلام اباد میں پیٹرول پمپس بند ، پشاور میں جزوی ہڑتال جبکہ کوئٹہ میں ہڑتال کی کال ناکام ۔۔۔۔۔ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی پر عوام کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 31 اگست 2007 11:58

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال ۔۔۔۔ کراچی، ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31 اگست 2007) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر پیٹرولئیم ڈیلرز کے منافع میں کمی پر آج ملک گیر ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کے باعث ملک بھر میں ساڑھے چا ر ہزار سے زائد پیٹرول پمپس بند ہیں۔ تاہم سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں۔ ون ورلڈ کے نمائندوں کے مطابق ہڑتال کے دوران کراچی لاہور اور اسلام آباد میں پیٹرول پمپس بند ہیں ۔

تاہم حکومت اور آئل کمپنیوں کے زیر انتظام چلنے والے پیٹرول پمپس کھلے ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں ہڑتال ناکام ہو گئی ہے اور وہاں تمام پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔ جبکہ پشاور میں ایسوسی ایشن کی جانب سے دوپہر تک تمام پیٹرول پمپ بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کراچی میں ایسوسی ایشن کی اپیل پر رات بارہ بجے سے تمام پیٹرول پمپس بند ہیں اور کسی پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث عوام کو پیٹرول کے حصول میں شدید پریشانی ہے اور انہیں دفاتر، تعلیمی اداروں، اسپتالوں، تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ لاہور میں بھی نوے فیصد پیٹرول پمپس بند ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی اکثر پیٹرول پمپس بند ہیں جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ پشاور میں ایسو سی ایشن کی اپیل پر دوپہر تک پیٹرول پمپ بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اور ڈیزل سپلائی نہ کئے جانے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ ادھر کوئٹہ میں ڈیلر ایسوسی کی کال پر ہڑتال ناکام ہو گئی ہے ۔ اور تمام پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔ اور سڑکون پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ یہ ہڑتال ڈیلرز کی جانب سے اوگرا کی طرف سےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے کمیشن میں بالترتیب 34اور39پیسے کٹوتی کے خلاف کی جارہی ہے۔ اوگرا نے ڈیلرزایسوسی ایشن سے مسئلے کا حل نکالنے کے لئے تین سے چار دن تک ھڑتال معطل کرنے کی اپیل کی تھی تاہم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اسے رد کر دیا ۔