بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی بدعنوانی کے مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد۔ جیل بھیج دیا گیا ، بیٹا سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 3 ستمبر 2007 12:09

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی بدعنوانی کے مقدمات میں درخواست ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر۔2007ء) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔ خالدہ ضیا کے وکیل کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جس کے بعد سابق وزیراعظم کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ جبکہ بیٹے عرفات رحمن سات روز تک پولیس کی حراست میں رہیں گے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ بنگلہ دیش کی ایک اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پہلے ہی نظربند ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے کچھ گھنٹوں قبل سابق بنگلہ دیشی وزیرا عظم خالدہ ضیا اور ان کے بیٹے کو ڈھاکہ میں ان کی رہاشگاہ سے گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ان پر اینٹی کرپشن سیل کے آفیشلز کی جانب سے کیس دائر کیا گیا ہے۔ فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت نے خالدہ ضیا ، ان کے بیٹے عرفات رحمن سمیت گیارہ افراد پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر مبنی مقدمہ قائم کیا تھا۔ ۔خالدہ ضیا کی رہائش گاہ کو علی الصبح سیکورٹی فورسز نے گھیرے مین لے لیا اور انھیں گرفتارکرکے عدالت لے گئے۔اس سے پہلے مارچ میں ان کے بری بیٹے طارق رحمن پر بھی بدعنوانی کا مقدمہ قائم کیاگیا تھا۔