عراق کے شہر بصرہ میں‌ تعینات برطانوی فوج کے انخلا کا عمل مکمل ہوگیا ،،،،عراقی حکومت نے گزشتہ ہفتے کربلا میں‌ ہونے والی جھڑپوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا

پیر 3 ستمبر 2007 14:04

عراق کے شہر بصرہ میں‌ تعینات برطانوی فوج کے انخلا کا عمل مکمل ہوگیا ..
کربلا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر۔2007ء) بصرہ شہر میں تعینات برطانوی فوج کےانخلا کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ بصرہ کےشاہی محل میں قائم فوجی اڈے پر متعین ساڑے پانچ سو فوجی شہر کے فضائی اڈے میں منتقل ہوگئے ہیں۔ جہاں پہلے سے ساڑھے پانچ ہزار برطانوی فوجی اہلکار موجود ہیں۔ جس کے بعد شہر میں‌عراقی فوج نے ذمہ داریان سنبھال لی ہیں اور کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔

۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عراقی حکومت نے کربلا میں‌ گزشتہ ہفتے ہو نے والی جھڑپوں‌کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔وزیر اعظم نوری المالکی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کربلا میں ہونے والی جھڑپوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ ادھر عراق میں پرتشدد واقعات کے دوران چو دہ مزاحمتکاروں‌سمیت چون افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مقدونیہ میں‌ امریکی فوج نے کارروائی کے دوران چودہ مزاحمتکاروں کو ہلاک اور چھ کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :