عراق، امریکی ٹینکوں کی گولہ باری و ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ نے سوئے 14بے گناہ شہریوں کو ابدی نیند سلا دیا،کارروائی کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ، عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی کی ، امریکی فوج،تشدد کے دیگر واقعات میں دو امریکی فوجیوں سمیت 10افرادہلاک،20سے زائد زخمی ، 30مشتبہ القاعدہ اراکین گرفتار۔اپ ڈیٹ

جمعرات 6 ستمبر 2007 22:43

عراق، امریکی ٹینکوں کی گولہ باری و ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ نے سوئے 14بے ..
بغداد/صلاح الدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر۔2007ء) عراق کے دارالحکومت بغداد کے ضلع منصور میں امریکی ٹینکوں کی گولہ باری اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ نے گھروں میں عارضی نیند سونے والے خواتین و بچوں سمیت 14 افراد کو ابدی نیند سلا دیا ، اس دوران متعدد مکانات بھی تباہ ہو گئے جبکہ تشدد کے دیگر واقعات میں 2امریکی فوجیوں اور 2 القاعدہ اراکین سمیت 10 افراد ہلاک ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ امریکی فوج نے 30مشتبہ القاعدہ اراکین کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج ابھی اس قابل نہیں ہو سکی کہ وہ ملک کا نظم و نسق سنبھال سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو علی الصبح امریکی اپاچی ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں نے بغداد کے قریبی علاقے میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 14 شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ متعدد گھر بھی تباہ ہوہ گئے جبکہ عراقی فوج اور وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ضلع منصور کے علاقے الوشاس میں امریکی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے رہائشی علاقے میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں عارضی نیند سونے والے 14 شہری ابدی نیند سو گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ عینی شاہدین کے مطابق رات کے وقت امریکی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں علاقے میں پہنچ گئیں جس دوران ٹینکوں نے گولہ باری اور ہیلی کاپٹروں نے رہائشی علاقے میں میزائل باری شروع کر دی جس دوران ایک خاندان کے 6افراد بچوں و خواتین سمیت 14 بے گناہ شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ کئی گھر بھی تباہ ہو گئے جبکہ امریکی فوج کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ فورسز نے ان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جنہوں نے مذکورہ عمارتوں کی چھتوں پر سے ان پر فائرنگ کی۔

امریکی فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی میں صرف 4عمارتیں تباہ ہوئیں جبکہ اس دوران فورسز کا کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک 12 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملبہ ہٹانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں تاہم جائے وقوعہ کی جگہ خون ہی خون نظر آ رہا تھا۔ جبکہ بغداد کے جنوب مشرقی علاقے زعفرانیہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

ادہر شمالی شہر تکریت پولیس کے گشتی قافلے پر بم حملے میں 5 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے دوسری جانب بغداد کے نواحی علاقے ھاوراحجاب میں فورسز کی طرف سے آپریشن کے دوران 2مشتبہ القاعدہ اراکین ہلاک ہو گئے جبکہ کئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان کیپٹن جاڈکلاشیس نے بتایا کہ انہوں نے کارروائی کے دوران 2 القاعدہ اراکین کوہلاک اور 30 کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ شمالی صوبہ صلاح الدین میں بم دھماکوں کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

امریکی فوج کے مطابق شمالی صوبہ صلاح الدین میں امریکی فوجی قافلے کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہو گئی اور دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ مارچ 2003ء سے صدام حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 3740ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سابق امریکی جنرل جیمز جونز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عراقی فوج نے تربیت کے حوالے سے بہت پیش رفت کی ہے لیکن وہ ابھی تک آپریشنز کی کمان سنبھالنے کے قابل نہیں ً کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی خطرات کے پیش نظر ابھی تک عراقی فوج میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ان کا مقابلہ کر سکے اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنا سکے۔