بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی انسٹھ ویں برسی کے سلسلے میں کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی

منگل 11 ستمبر 2007 13:11

بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی انسٹھ ویں برسی کے ..
(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11ستمبر2007) بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی انسٹھ ویں برسی کے سلسلے میں کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ بابائے قوم کے اصولوں پرچل کر ہی ملک کو خوشحال بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

۔ وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کی ہدایات پر عمل پیرا ہونا ہے۔۔ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ناظم کراچی کی جانب سے نائب ناظمہ محترمہ نسرین جلیل نے مزارقائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ قائد محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مسلح افواج کے دستوں، پاکستان رینجرز سندھ اور بابائے قوم کے رشتہ داروں نے بھی انکے مزار پر حاضری دی۔