Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سندھ میں داخلے پر پابندی کے باوجود اسلام آباد سے کراچی روانہ

بدھ 12 ستمبر 2007 11:15

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سندھ میں داخلے پر پابندی کے باوجود ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر۔2007ء) محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر ایک ماہ کے لئے سندھ میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے تاہم عمران خان اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے داخلہ سندھ وسیم اختر نے گفتگو کرتےہوئے کہا تھا کہ عمران خان عدلیہ کی حکمرانی کے لیے تحریک چلارہے ہیں اور وہ خود بھی قانون کی پابندی کریں۔

(جاری ہے)

وسیم اختر کاکہناتھاکہ کراچی میں ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹنے کےلیے ہرقسم کے جلسے جلوسوں پرپابندی عائد ہےاور دفعہ ایک سو چوالیس نافذہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست میانوالی تک محدود ہے اور وہیں سیاست کریں تو مناسب ہے ۔۔ادھر کراچی میں تحریک انصاف سندھ کے دفتر پرچھاپے کے دوران پارٹی کے صوبائی سیکریٹری جنرل سبحان حاصل۔۔اور ترجمان دوا خان کو گرفتارکرلیا گیا۔۔جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق شہر سے دس کارکنوں کو بھی حراست میں‌لے لیاگیاہے۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات