جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے مستعفی ہوگئے ، سابق وزیرخارجہ تارو آسو کو وزیراعظم بنائے جانے کا امکا ن

بدھ 12 ستمبر 2007 11:15

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے مستعفی ہوگئے ، سابق وزیرخارجہ تارو آسو ..
ٹوکیو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر۔2007ء) جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے وزارت عظمی سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد سابق وزیرخارجہ تارو آسو کو وزیراعظم بنائے جانے کا امکا ن ہے۔استعفٰی کا اعلان ا نہوں نے ٹوکیو میں‌پریس کانفرنس میں کیا۔

(جاری ہے)

شنزو ایبے نے کہا کہ ان کے استعفٰی کا مقصد افغانستان میں‌جاپانی مشن کی موجودگی برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنا کردار جاری رکھنا چاہئے۔ اس سلسلے میں‌نئے وزیراعظم کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں‌جاپان کی شمولیت کو برقرار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے استعفٰی کا مقصد نئے وزیراعظم کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں‌تعاون برقرار رکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :