مولانا حسن جان کی شہادت ایک بہت بڑا نقصان ہے، عالم اسلام حدیث نبوی کے ایک جید عالم سے محروم ہو گیا، طالبان

اتوار 16 ستمبر 2007 19:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2007ء) طالبان اسلامی تحریک نے شیخ الحدیث مولانا حسن جان کی شہادت کو عالم اسلام کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام حدیث نبوی کے ایک جید عالم سے محروم ہو گیا ہے افغانستان سے جار ی کئے گئے ایک بیان میں طالبان اسلامی تحریک کی شوریٰ نے کہا کہ خطے کا ہر مسلمان مولانا حسن جان کی شہادت پر افسردہ ہے بیا ن میں کہا گیا کہ طالبان دوسرے مسلمانوں کی طرح مولانا حسن جان کی شہادت پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا حسن جان نے طویل عرصہ حدیث نبوی کے ذریعے اسلام کی خدمت کی ہے اور ان کو قربانیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انہیں شہادت کا مقام دیا ہے ۔

(جاری ہے)

طالبان نے کہاکہ دشمنان اسلام نے ایک وار سے دو مقاصد حاصل کر لئے اور عالم اسلام کو مولانا حسن جان جیسی شخصیت سے محروم کر نے کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعے علم پھیلانے کا سلسلہ رکوا دیا ۔ طالبان کے بیان میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں اور حکمت سے منظم طریقے سے ظلم کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ مولانا حسن جان کو ان کی دینی خدمات کی وجہ سے برسوں تک یاد رکھا جائیگا ۔