نواز شریف بیس اکتوبر کے بعد وطن واپس آئیں گے ، مسلم لیگ ن، اس بارمسلم لیگ ن کے کارکن انہیں دو بارہ زبردستی جلاوطن ہونے نہیں دیں گے ،ڈاکٹر سعید الٰہی کی پریس کانفرنس

اتوار 23 ستمبر 2007 16:22

نواز شریف بیس اکتوبر کے بعد وطن واپس آئیں گے ، مسلم لیگ ن، اس بارمسلم ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2007ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما ڈاکٹر سعید الہی اور پی ایم ایل این برطانیہ کے صدر بشارت علی خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عید کے فورًا بعد وطن واپس آنے کی کو شش کر یں گے ۔

(جاری ہے)

کو ئٹہ میں پر یس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ کے رہنماوٴں نے کہا کہ انہوں نے نواز شر یف سے دو روز پہلے بات کی ہے جس کے دوران نواز شریف نے انھیں یقین دلایا کہ بیس اکتوبر کو وہ مد ینہ منور ہ سے جدہ جائیں گے جہاں سے وہ دوسرے روز اپنے وطن کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے بیک چینل ڈپلو میسی کے ذریعے مسلم لیگ ن سے اب بھی رابطے ہیں ۔ انہی رابطو ں کی روشنی میں میاں محمد نواز شریف عید کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔