الیکشن کمیشن 43 صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل کرے گا،الیکشن کمیشن کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

جمعہ 28 ستمبر 2007 19:34

الیکشن کمیشن 43 صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2007ء) الیکشن کمیشن کل صدارتی انتخابات کے لئے داخل کرائے گئے تینتالیس امیدواروں کے اکہترکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرے گا۔ اس موقع پر غیر متعلقہ افراد کا الیکشن کمیشن کے احاطے میں داخلہ بند کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخاب کے لئے داخل کردہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال چیف الیکشن کمشنر مین کانفرنس ہال میں کریں گے اس حوالے سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال صبح دس بجے شروع ہوگی اس عمل کے دوران کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو الیکشن کمیشن میں داخل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور کسی کو بھی کیمرے ، لیڈیز بیگ، لیزر چین ، کیلکولیٹر اور بیٹریاں اندر لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :