ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار پر تشدد کے الزام میں چھ وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 30 ستمبر 2007 12:11

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار پر تشدد کے الزام میں چھ وکلاء ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2007) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار پر تشدد کے الزام میں اسلام آباد میں چھ وکلاء کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار وکلاء کو اسلام آباد میں‌ ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔۔جس کے بعد انہیں‌کل انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار پر تشدد کے الزام میں گرفتار کئے جانے والے وکلاء کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے پولی کلینک میں فاروق ستار پر تشدد کے خلاف تھانہ آبپارہ میں اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس نے جن وکلاء کو گرفتار کیا تھا ان میں حسن رضا پاشا، جنید اختر کھوکھر، لائق سواتی، چوہدری ظفر اور کامران نون شامل تھے مذکورہ تمام وکلاء کو اتوار کو جوڈیشل مجسٹریٹ سید فہیم شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی سید فہیم شاہ نے پانچوں وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر چودہ دن کیلئے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد تھانہ آبپارہ پولیس نے تمام وکلاء کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے ۔