صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست کل دن ایک بجے جاری کی جائے گی، دوپہر بارہ بجے تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے

اتوار 30 ستمبر 2007 12:12

صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست کل دن ایک بجے جاری کی جائے گی، دوپہر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2007) چھ اکتوبر کوہونے والے صدارتی انتخاب کےلئے امیدواروں کی حتمی فہرست پیر کو دن ایک بجے جاری کی جائے گی جبکہ اس سے پہلے دن بارہ بجے تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ الیکشن شیڈول اعلان کے مطابق پیر کو بارہ بجے تک صدارتی امیدوار اپنا نام واپس لے سکتے ہیں جس کے بعد ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ پولنگ چھ اکتوبر کو ہوگا۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان متعلقہ اسمبلیوں میں ووٹ ڈالیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ہفتے کو صدر جنرل پرویز مشرف، پیپلزپارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم ۔۔ وکلاء تنظیموں کے امیدوار جسٹس رئٹائرڈ وجیہہ الدین سمیت چھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے تھے جبکہ سینتیس امیدواروں‌کے کاغذات مستردکردیئے گئے تھے۔