پنجاب حکومت کا مذہبی اجلاسوں کی مانیٹرنگ کا اصولی فیصلہ

اتوار 30 ستمبر 2007 19:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2007ء) پنجاب حکومت نے مذہبی اجلاسوں کی مانیٹرنگ کا اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے ، اس سلسلے میں سپیشل برانچ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے طلبا اور طالبات پنجاب کے اہم شہروں میں جا کر لوگوں اور مدرسوں میں طلباء کے جذبات کو بھڑکا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے سپیشل برانچ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام دینی مدارس اور مساجد میں ہونے والے اجلاسوں کی پراپر مانیٹرنگ کی جائے اور اگر کہیں ایسا واقع یا تقاریر ہو رہی ہیں اس مدرسے اور کرنے والے افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور اس کی مکمل تحقیقات رپورٹ روازانہ کی بنیاد پر حکومت پنجاب کو رونہ کی جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ لال مسجد کے بارے میں بھڑکیلے الفاظ اور تقاریر کرنے والے علماء کو مقدمات درج کر کے فوری گرفتار بھی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :