پاک، افریقہ تیسرا ون ڈے میچ کیلئے سیکورٹی پلان جاری

اتوار 21 اکتوبر 2007 13:58

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2007 ) فیصل آباد میں 23اکتوبر کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 5ہزار پولیس ملازمین سٹیڈیم کے اندرباہر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ سٹیدیم کے اندر اور باہر مشروب ساز کمپنیاں اپنے سٹال لگائیں گی۔ مگر فریش مشروب رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ موبائل فون سٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

نیشنل انٹرنیشنل پریس کلب گیلریوں کے باہر انٹری گیٹوں پر بھی پولیس تعینات ہوگی جو صرف پی سی بی کارڈ ہولڈر کو اندر جانے کی اجازت دے گی۔ اس میچ کیلئے سیکورٹی پوائنٹ آف ویو سے فری انٹری پاس جاری نہیں کئے گئے وی آئی پی کیلئے انٹری کارڈ ڈی سی او او ر سیکورٹی سپیشل برانچ نے ایشو کئے تاہم تمام وی آئی پی بھی واک تھرو گیٹ اور سیکورٹی چیکنگ کے بعد وی آئی پی انکلوژن میں داخل ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے ڈریسنگ رومز کے نیچے انکلوژن مکمل طور پر خالی ہونگے۔ سپیشل برانچ کے ڈیوٹی پر موجود اہل کاروں کے علاوہ تمام رینکس کیلئے آؤٹ آف بونڈ ہونگے

متعلقہ عنوان :