ہرشل گبز ونڈے میں 7 ہزار رنز بنانے والے دوسرے جنوبی افریقی بیٹسمین بن گئے

منگل 23 اکتوبر 2007 12:15

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) جنوبی افریقہ کے اوپنگ بیٹسمین ہرشل گبز نے ایک روزہ کیرئیر میں سات ہزار رنز مکمل کرلیے وہ جیک کیلس کے بعد سات ہزار رنز بنانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں ہرشل گبز نے سات ہزار رنز بنانے کا کارنامہ فیصل آباد میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں انجام دیا فیصل آباد ونڈے میں 19 رنز بنانے کے بعد عمر گل کی گیند پر آؤٹ ہوئے انہوں نے 216 ونڈے میچ کھیل کر 36.46 کی اوسط سے 7010 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ جیک کیلس نے 264 ونڈے میچ کھیل کر 9152 رنز بنائے ہیں ان کی اوسط 45.08 رنز فی میچ ہے-