پاکستا ن اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرے ایک روزہ میں عمران نذیر کی جگہ یاسر حمید کو ٹیم میں شامل کیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2007 12:53

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) پاکستا ن اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ۔عمران نذیر کی جگہ یاسر حمید کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ جنوبی افریقہ نے کوئی تبدیلی نہیں کی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستا ن اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ۔

عمران نذیر کی جگہ یاسر حمید کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ جنوبی افریقہ نے کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم کامران اکمل ، یاسر حمید ، یونس خان ، محمد یوسف ، مصباالحق ، شعیب ملک(کپتان) ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عبدالرحمان ، عمر گل اور راؤافتخار انجم کو شامل کیا گیا جبکہ سلمان بٹ بارہویں کھلاڑی تھے ۔جبکہ ریزروز میں عمران نذیر ، محمد آصف اور خالد لطیف شامل تھے ۔ساوتھ افریقہ کی ٹیم میں گریم سمتھ ، ہرشل گبز ، اے بی ڈیویلیر ، جیک کیلس ، جسٹن کیمپ ، مارک باؤچر ، شان پولک ، جوہان بوتھا ، چارل لینگ وڈتھ ، مکھایا نتینی اور مورکل کو شامل کیا گیا ۔ ڈومنی بارہویں کھلاڑی جبکہ اینڈرے نیل ریزرو کھلاڑی تھے

متعلقہ عنوان :