جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 6وکٹوں سے شکست، پاکستان نے سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی

منگل 23 اکتوبر 2007 19:58

جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 6وکٹوں سے شکست، پاکستان نے سیریز ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2007ء) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو فیصل آباد میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ہے ۔شاہد آفریدی کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان گرایم سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں صرف197رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، افریقہ ٹیم کا آغاز ایک بار پھر کچھ اچھا نہ تھا 43کے مجموعی سکور پر ہرشل گبز19رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے کپتان گرایم سمتھ کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

(جاری ہے)

کیلس 13 ڈی ویلیئر 17، کیمپ 42، باؤچر17، مورکل 12، شان پولاک ایک، لینگرویٹھ چار جبکہ مکھیانتینی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے ۔عمرگل نے ایک بار پھر متاثر کن بولنگ کی اور8.2 اوورز میں25 رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے سات اوورز کے پہلے سپیل میں تین میڈن اوور کرائے اور صرف 22 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔شاہد آفریدی بھی اپنی لیگ سپن کا جادو جگانے میں کامیاب رہے۔

دس اوورز میں انہوں نے صرف 37 رنز کے عوض کیلس، کیمپ اور پولاک کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔ راوٴ افتخار کسی سے پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے33 رنز دے کر تین کھلاڑی آوٴٹ کیے۔جنوبی افریقہ کے 197 رنز کے جواب میں پاکستان کے 58 کے سکور پر دو وکٹ گرے۔ آوٴٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے اس وقت مجموعی سکور سکور 42 تھا۔

اس کے بعد یاسر حمید بیٹنگ کیلئے آئے اور صرف 18 رنز بنا کرنتینی کی گیند پر کیلیس کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہو گئے۔جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی ٹیم کو پہلی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا۔ ہرشل گبز19 رنز بناکر عمرگل کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا سکور43 رنز تھا۔

ڑاک کیلس کی ون ڈے سیریز میں مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور وہ صرف13 رنز بناکر عمرگل کی جگہ بولنگ کے لیے لائے گئے شاہد آفریدی کی دوسری ہی گیند پر مصباح الحق کو کیچ دے گئے۔ اس وقت سکور بورڈ پر مجموعی رنز صرف 57 تھے۔لاہور کے پہلے ون ڈے کے سنچری میکر اے بی ڈی ویلیئرز راوٴ افتخار کا شکار ہوئے جن کا17 رنز پر خوبصورت کیچ شاہد آفریدی نے لیا۔

جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ77 رنز پر گری۔کپتان سمتھ اور جسٹن کیمپ سکور میں45 رنز کا اضافہ کر پائے تھے کہ شعیب ملک کی تھرو نے سمتھ کو رن آوٴٹ کردیا جو اپنی ٹیم کے کل سکور 122 میں48 کا حصہ دے کر پویلین کی راہ دیکھنے پر مجبور ہوئے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔جسٹن کیمپ اور مارک باوٴچر کی40 رنز کی شراکت نے اسکور بورڈ کو متحرک رکھا لیکن یہ دونوں پاکستانی بولنگ کے لئے بہت بڑا خطرہ نہ بن سکے۔

کیمپ دو چھکوں کی مدد سے42 رنز بناکر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے تو جنوبی افریقہ کا اسکور42 ویں اوور میں162 رنز تھا۔مارک باوٴچر کو17 رنز پر عبدالرحمن کی گیند پر شعیب ملک نے کیچ کیا۔ شان پولاک صرف چار گیندوں کے مہمان رہے اور ایک رن بناکر آفریدی کی گیند پر انہی کو کیچ دے گئے۔ مورکل کو راوٴ افتخار کی گیند پر متبادل فیلڈر عمران نذیر نے12 رنز پر کیچ کیا۔

چارل لینگیوٹ کو راوٴ نے4 رنز پر بولڈ کیا۔عمرگل نے نتینی کو صفر پر بولڈ کرکے جنوبی افریقی اننگز ختم کر دی۔ جنوبی افریقی ٹیم آخری 9.2 میں اسکور میں صرف48 رنز کا اضافہ کرسکی۔197 رنز کا ہدف پاکستان نے 48.1اوورز میں چار کٹوں کے نقصان پرحاصل کیا 197 رنز کا تعاقب کرنے کیلئے پاکستان نے شاہد آفریدی اور یاسر حمید سے اوپنگ کروائی۔گزشتہ میچوں سے نسبتاً اچھی اوپننگ میں شاہد آفریدی نے اہم کردار ادا کیا شاہد آفریدی نے اپنے جارحانہ اسٹائل سے کھیلتے ہوئے اٹھارہ گیندوں پر32رنز سکور کیے یاسر حمید نے18 رنربنائے اور وہ مکھیا نتینی کی گیند پر کیلس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے یونس خان دس جبکہ شعیب ملک 42رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے سٹار بیٹسمین نے ایکبار پھر ذمہدایر کا ماظہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست58 رنز بنائے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہیرو مصباح الحق نے اپنے اسٹائل میں کھیلتے ہوئے 32گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 29سکور بنائے مصباح الحق نے چھکا لگ ا کر پاکستان کو فتح دلوائی جنوبی افریقہ کی طرف سے مورکل نے دو جبکہ شان پولاک اور مکھیا نتیھی نے ایک وکٹ حاصل کی شادار آل راؤنڈر کارکردگی کی بناء پر شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار دیئے انہوں نے وکٹیں حاصل کیں اور32سکور کیے ۔

پاکستانی ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ عمران نذیر کی جگہ یاسرحمید کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور میں دوسرا ون ڈے کھیلنے والی جنوبی افریقی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔نیوزی لینڈ کے بلی باوٴڈن اور پاکستان کے ضمیر حیدر میچ کے امپائرز ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :