دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ سپر جمبو پہلی کمرشل فلائٹ پر سڈنی روانہ

جمعرات 25 اکتوبر 2007 12:11

دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ سپر جمبو پہلی کمرشل فلائٹ پر سڈنی ..
سنگاپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25اکتوبر2007) دنیا کا سب سے بڑا مسافرطیارہ A-380 جمعرات کے روز اپنی پہلی تجارتی پرواز پر سنگاپور سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے لیے روانہ ہو گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے حجم کی وجہ سے سپر جمبو کے نام سے مشہور اس جہاز میں جس پر آٹھ سو پچاس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ سنگاپور کی فضائی کمپنی کی ملکیت ہے۔

سنگاپور سے سڈنی تک اس کی پرواز کے ٹکٹ مسافروں نے انٹرنیٹ پر ایک نیلام کے ذریعے حاصل کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایک A-380 جہاز کی قیمت تیس کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔اس جہاز کے پروں کا پھیلاوٴ اسّی میٹر، لمبائی تہتر میٹر ہے اور یہ پانچ سو چالیس ہزار کلو گرام وزن لے کر پرواز کر سکتا ہے۔یہ جہاز پندرہ ہزار کلو میٹر تک بغیر رکے پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے، یعنی مسافر شکاگو سے سڈنی بغیر ٹرانزٹ کے پہنچ سکتے ہیں۔ یہ جہاز 900 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ایوی ایشن کے ماہرین کا خیال ہے کہ اس جہاز کے فضائی سروس میں آنے کے بعد بڑے جہازوں کی مارکیٹ میں بوئنگ 747 کی برتری کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :