پاکستان اور فرانس کا دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق۔ فرانس کے سفیر ریجس ڈی بیلنٹ کی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال سے ملاقات ‘ دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر تفصیلی گفتگو

جمعہ 26 اکتوبر 2007 17:46

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26اکتوبر2007) پاکستان اور فرانس نے دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تفاون کے فروغ پراتفاق کیا ہے۔ جمعہ کو فرانس کے سفیر ریجس ڈی بیلنٹ نے وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال سے لاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

فرانس کے سفیر نے راؤ سکندر اقبال کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک دفاعی شعبے میں پاکستان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گا۔

دفاع کے علاوہ وہ تجارت او رمعاشیات کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ مختلف امور پر دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں ۔ راؤ سکندر اقبال نے دفاعی شعبہ میں پاکستان کی مدد کرنے پر فرانس کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔