تیزرفتارٹرالرکی بس کو ٹکر‘تبلیغی اجتماع میں جاتےہوئے5مسافرشدید زخمی

ہفتہ 3 نومبر 2007 17:00

پیرمحل ( اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین03انومبر2007) تیز رفتار ٹرالر کی بس کو ٹکر ‘تبلیغی اجتماع میں جاتے ہوئے 5مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق بس نمبری 663چیمہ کمپنی فیصل آباد سے دعوت اسلامی کے اجتماع میں شمولیت کے لیے ملتان جارہی تھی کہ پیرمحل بائی پاس پر پیچھے سے آنے والے لوڈٹرالرنے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 5مسافر جن میں جمشید علی ‘ محمد عاصم ‘ عامر علی ، قاسم علی ‘ محمد شکیل ‘ ساکنان امین پور فیصل آباد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جنہیں سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امداد دی گئی جن میں ایک مضروب کی حالت ناز ک بیان کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :