ملک بھر میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل شروع، کاغذات حاصل کرنے کی آخری تاریخ 26نومبر

بدھ 21 نومبر 2007 14:15

ملک بھر میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل شروع، کاغذات حاصل کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2007ء)عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل شروع کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی دو جبکہ راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی سات اور اٹک کی دو نشستوں کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے تاہم ملک بھر میں مجموعی طورپر بہت کم امیدواروں نے کاغذات نامزگی حاصل کیے ۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 26نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے ۔کاغذات نامزدگی منظور ہونے یا نہ ہونے کے خلاف اپیلیں 7دسمبر تک دائر کی جا سکتی ہیں۔ان اپیلوں پر فیصلہ 14دسمبر تک کیا جائے گا۔15دسمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جبکہ 16دسمبر کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کر دی جائے گی ۔اور آٹھ جنوری کو پولنگ ہوگی