بالاچ مری کی ہلاکت کے بعد 24گھنٹوں میں7افراد ہلاک‘27زخمی‘20سے زائد دکانیں‘5سرکاری عمارتیں اور8گاڑیاں نذرآتش

جمعرات 22 نومبر 2007 12:21

بالاچ مری کی ہلاکت کے بعد 24گھنٹوں میں7افراد ہلاک‘27زخمی‘20سے زائد دکانیں‘5سرکاری ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار22 نومبر2007) کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان ڈی ایل اے کے سربراہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ بالاچ مری کی افغانستان میں ہلاکت کی تصدیق ہونے کے بعد 24گھنٹوں کے دوران تین سرکاری اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق 27زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بیس سے زائد دکانوں پانچ سرکاری عمارتوں اور 8گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا مختلف اضلاع میں چار سوسے زائد افراد گرفتار کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شروع ہونے والے ہنگاموں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق خضدار اور پسنی میں مشتعل افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پتھراؤ فائرنگ شیلنگ اور مختلف واقعات میں 27افراد زخمی ہوئے جن میں سے سات کا تعلق کوئٹہ سے ہیں صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مشتعل افراد نے 8دکانوں تین سرکاری عمارتوں اور 6سرکاری گاڑیاں جن میں ایک ایمبولینس بھی شامل ہیں کو نذر آتش کردیا خضدار جیونی اور قلات میں مشتعل افراد نے بارہ دکانیں دو سرکاری عمارتیں اور دو گاڑیاں نذر آتش کردی ہنگامہ آرائی کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 17گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے پولیس نے کوئٹہ قلات خضدار گوادر پنجگور تربت اور سبی سے چار سو کے قریب مشتعل افراد کو گرفتاری کرلیا آخری اطلاعات آنے تک صوبے کے مختلف علاقوں میں توڑ پھوڑ ہنگامہ آرائی جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری تھا ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کیلئے صوبے بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری گشت پر معمور کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :