معطلی کے بعد پاکستان کروڑوں پاؤنڈز کی سرمایہ کاری اورامداد سے محروم ہوجائے گا۔دولت مشترکہ۔۔۔فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا گیا،برطانیہ،علامتی اقدام ہے ۔آسٹریلیا

جمعہ 23 نومبر 2007 15:05

معطلی کے بعد پاکستان کروڑوں پاؤنڈز کی سرمایہ کاری اورامداد سے محروم ..
کمپلاا(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار23 نومبر2007) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈمل بینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دولت مشترکہ سے معطلی کا فیصلہ غصے میں نہیں بلکہ دکھ کے ساتھ کیا گیا ہے اس فیصلے پر برطانیہ کو افسوس ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد پاکستان کو سزا دینا نہیں بلکہ تنبیہہ کرنا ہے انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں آئین کو بحال کیا جائے اور میڈیا پر سے پابندی اٹھائی جائے اس کے علاوہ شفاف انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا جائے دولت مشترکہ کی بزنس کونسل کے سربراہ کوہن مون نے کہا کہ رکنیت کی معطلی کی وجہ سے پاکستان کروڑوں پاؤنڈ کی سرمایہ کاری اور امداد سے محروم رہے گا انہوں نے کہا کہ چھ ماہ قبل تک پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا جس پر سرمایہ کاروں کو اعتماد تھا لیکن ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سے صورتحال خراب ہوگئی ہے آسٹریلیا کو وزیر خارجہ الیگزینڈرڈانلڈنے دولت مشترکہ کے فیصلے کو مناسب تاہم علامتی اقدام قرار دیا انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو 22نومبر تک ایمرجنسی اٹھانے کے لیے اقدامات کرنے تھے جو انہوں نے نہیں کیے صدر مشرف کے واضح طورپر نتائج کا اندازہ کرکے ہی یہ رسک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔