مسلم لیگ ن سے اتحاد ہوسکتا ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ لیاقت جتوئی

پیر 26 نومبر 2007 17:13

دادو(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار26 نومبر2007) سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد ہوسکتا ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے مسلم لیگ مسلم لیگ ہے چاہے ق لیگ ہو یا ن لیگ ۔

(جاری ہے)

لیاقت جتوئی نے مزید کہاکہ نگراں حکومت کی مخالفت بلاجواز ہے کل تک تو پی پی والے خوش فہمی میں تھے اور کہتے پھرتے تے ہمارا نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ آرہا ہے ان کو اس بات کی خوشی تھی کہ اب دوبارہ سے سوئس اکاؤنٹ بھر جائیں گے لیکن پی پی پی سن لے عوام تین رنگوں والے جھنڈے کے جھانسے میں نہیں آئیں گی اب عوام ق لیگ کا ساتھ دیں گے کیونکہ عوام کو ترقی چاہئے خوشحالی چاہئے جو ہماری حکومت نے بڑے بڑے منصوبے شروع کرکے عوام کو دی ہے ۔

اس الیکشن کے بعد ہمیں امید ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :