تعلیم کے بغیر انقلاب کا تصور ممکن نہیں محمد میاں سومرو
بدھ 5 دسمبر 2007 16:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوالٹی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے کہا کہ سٹوڈنٹس کو سڑکوں پر لانے والے ان کے خیر خواہ نہیں۔
طلبہ تنقید ضرور کریں لیکن حکومت پر اعتماد رکھیں اور اپنی تعلیم پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کی حکومت میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور ورلڈ کلاس کیمپس تعمیر کیے جارہے ہیں جبکہ یونیورسٹیوں میں داخلہ بھی ڈبل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 6وٹرنری کالجز جلد کام شروع کر دیں گے۔ یونیورسٹیوں میں پہلی مرتبہ میوزک کی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ 40لاکھ کی لاہور سے نصف آبادی والے ملک سنگا پور میں پچھلے سال یونیورسٹیوں پر 350ارب ڈالر خرچ کیے گئے یہی وجہ ہے کہ قدرتی وسائل نہ ہونے کے باوجود ان کی ایکسپورٹس پاکستان سے 20گنا زائد ہیں۔ 55سال نظر انداز کرنے کے بعد پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کو 2.5فیصد بجٹ دیا گیا ہے۔ پاکستان میں 17سے 23سال کے 3.7فیصد نوجوان یونیورسٹیوں میں جاتے ہیں جو کہ انڈیا میں 10فیصد جبکہ جنوبی کوریا میں 88فیصد ہیں۔ آکسفورڈ نے 67جبکہ جرمن یونیورسٹی نے 55نوبل پرائز ہولڈر پیدا کیے۔ اس سال پاکستان کی تین یونیورسٹیوں کو دنیا کی 600بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کل آبادی کا 54فیصد یعنی 86ملین 19سال سے کم ہے لیکن علیم پر بجٹ کا صرف 2فیصد خرچ کیا جارہا ہے جبکہ یونیسکو کا کم ازکم معیار 4.2فیصد ہے۔ صدر پرویز مشرف نے وقت کی ضرورت کو سمجھا ہے اور تعلیم کے ذریعے خاموش انقلاب لا رہے ہیں۔ تقریب میں وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرم شیخ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ قبل ازیں نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو ائیرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھرڑیانوالہ پہنچے جبکہ بعد ازاں انہوں نے زرعی یونیورسٹی، سرکٹ ہاؤس اور سرینا ہوٹل میں بھی تقریبات میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.