پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں تربیتی مشن کے دور ان گر کر تباہ  پائلٹ محفوظ

ہفتہ 15 دسمبر 2007 16:56

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 15. دسمبر2007 ) کے نواحی علاقے سمندری میں پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ ایف سیون تربیتی مشن کے دور ان گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کا ایف سیون لڑاکا طیارہ ہفتہ کو تربیتی مشن پر تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث سمندری کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ائیر ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ قائم کر دیا گیا ہے تاہم حادثہ میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر بھی کسی قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :