لندن طیارہ سازش کیس کا اہم ملزم راشد رؤف پولیس کی حراست سےفرار ہوگیا۔۔حفاظت پر معمور بارہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیا

ہفتہ 15 دسمبر 2007 00:13

ملزم راشد رؤف کی پولیس حراست میں فائل فوٹو
ملزم راشد رؤف کی پولیس حراست میں فائل فوٹو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2007ء) لندن طیارہ سازش کیس کا مرکزی ملزم راشد رؤف پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا ہے۔حساس اداروں نے راشد رؤف کے فرار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے راشد رؤف کی حفاظت پر معمور ایک درجن کے قریب پولیس اہلکاروں کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔اطلاعات کے مطابق راشد رؤف کو اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا اور وہاں سے پولیس کی حراست میں اسلام آباد روانہ کیاگیا تھا تاہم رات گئے تک اسے اڈیالہ جیل تک نہیں پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :