پتوکی کے قریب ملتان روڈ‌پر موٹر سائیکل رکشے پر ٹرک الٹنے سے اسکول جانے والے چودہ بچے جاں‌بحق ، تین زخمی

بدھ 19 دسمبر 2007 12:19

پتوکی کے قریب ملتان روڈ‌پر موٹر سائیکل رکشے پر ٹرک الٹنے سے اسکول جانے ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2007ء) پتوکی کے قریب ملتان روڈ‌پر موٹر سائیکل رکشے پر ٹرک الٹنے سے اسکول جانے والے چودہ بچے جاں‌بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع نےبتایا کہ مقامی علاقے حبیب آباد سے تعلق رکھنے والے یہ بچے رکشے میں‌ اسکول جارہے تھے کہ سامان سے بھرا ٹرک ان پر الٹ گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں بارہ بچے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ زخمیوں میں‌سے دو نے اسپتال میں دم توڑدیا۔ ۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرارہوگیا۔۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور طارق عباس قریشی نے ون ورلڈ کو بتایاکہ اس المناک حادثےکے بعد امدادی کارروائیاں‌ جاری ہیں اور حادثہ کی وجہ معلوم کی جارہی ہے ۔ حادثے کے بعد علاقہ میں سوگ کی کیفیت طاری ہے

متعلقہ عنوان :