مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں آج تیسرا روز ۔۔۔ حجاج کرام رمی کی ادائیگی کے بعد قربانی کر رہے ہیں

بدھ 19 دسمبر 2007 16:20

مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں آج تیسرا روز ۔۔۔ حجاج کرام رمی کی ادائیگی ..
مکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2007ء) سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں تیسرے روز آج حجاج کرام منی واپس آکر بڑے شیطان کو سات سات کنکریاں مارنے کے بعد سنت ابراہیمی کے مطابق قربانی کر رہے ہیں۔ جس کے بعد حجاج کرام سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے ۔ منیٰ سے واپسی پر حجاج کرام مکہ مکرمہ جائیں گے جہاں وہ طواف کریں گے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی حکومت نے حج بیت اللہ کے موقع پر کئی اسلامی ملکوں کی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا تھا ۔

سعودی فرماں رواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی دعوت پر ایران کے صدر محمود احمدی نڑاد نے بھی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی۔ اس کے علاوہ ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے اْن کے خصوصی نمائندے محمد محمودی شہری حج کیلئے وہاں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :