ملک بھر میں سانحہ راولپنڈی کے خلاف پرتشدد ہنگامے ، سینکڑوں‌گاڑیاں‌متعدد ٹرینیں نذر آتش، درجنوں افراد ہلاک،کوٹری میں‌ریلوے جنکشن دھماکے سے اڑا دیا گیا۔۔کشمور میں‌جیل سے سو قیدی فرار

جمعہ 28 دسمبر 2007 12:56

ملک بھر میں سانحہ راولپنڈی کے خلاف پرتشدد ہنگامے ، سینکڑوں‌گاڑیاں‌متعدد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر۔2007ء) سانحہ راولپنڈی کے بعد ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے ۔اور تشدد کے واقعات میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔جبکہ مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں سرکاری اور نجی املاک کو نذر آتش کردیا گیا ہے ۔ ادھر پاکستان ریلوے نے کراچی اور لاہور کے درمیان ریلوے سروس معطل کردی ہے ۔

سندھ میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران کوٹری میں ریلوے جنکشن کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔جبکہ دو ٹرینوں کو آگ لگا دی گئی۔ خیر پور میں تشدد کے واقعات میںآ ٹھ افراد ہلاک ہوئے ۔جبکہ دو بینکوں اور ایک مال گاڑی نذر آتش کردیا گیا۔ دوسری طرف کشمور میں جیل پر حملہ کیا گیا ، جس کی وجہ سے سو قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ادھر کندھ کوٹ میں تشدد کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ہنگورجہ میں قومی شاہراہ پر مشتعل افراد نے بیس کاروں ،دس ٹرکوں ، دو پیٹرول پمپ اور تعلقہ ناظم کے دفتر کو نظر آتش کردیا،جبکہ روہڑی میں بھنبور ایکسپریس کو بھی آگ لگادی گئی۔ حیدر آباد میں مشتعل افراد نے سو سے زائد گاڑیوں ، آٹھ بینکوں اور تین پٹرول پمپس کو نذر آتش کردیا۔دوسری طرف کراچی میں تشدد کے واقعات میں ایک پولیس اہلکار کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بینک اور سرکاری اور نجی املاک کو آگ لگائی گئی۔ ادھر بلوچستان بھر میں تمام کاروباری ادارے مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہیں ۔نو شکی قلات ، ڈیر ہ مر اد جمالی ، اللہ یار ، بارکھان ، رکھنی ، ہر نا ئی سنجاوی ، تر بت گوادر پنجگو ر میں پیپلزپارٹی کے کارکنو ں نے جلوس نکالے اور قومی شاہراہو ں کو بلاک کیا۔ ڈیر ہ اللہ یار اور ڈیر ہ مر اد جمالی میں مشتعل افراد نے سات بنکو ں ، ریلو ے ،نا درا، کے دفاتر ، یو ٹیلٹی اسٹورپر پتھراوٴ کیا اور بعض عمارتو ں کو آگ لگادی گئی ۔

ادھر ملک کے دیگر حصوں کی طرح پنجاب میں بھی کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مشتعل افراد نے جگہ جگہ ٹائر جلائے اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے خلاف سخت احتجاج کیا ضلع گجرات میں مشتعل ہجوم نے جگہ جگہ ٹائر جلائے اور درجنوں گاڑیوں اور مسلم لیگ ق کے پوسٹروں اور بینروں کو نذر آتش کردیا ۔

دیگر دوسرے شہروں اوکاڑہ ، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ، بہاولنگر ، رحیم یار خان، سیالکوٹ ، فیصل آباد، لیہ، بھکر اور منڈی بہاولدین سے تمام شہروں میں سوگ کی کیفیت رہی اور کاروبار زندگی مکمل طور پر بند رہا ۔ پنجاب میں امن و امان کی ناقص صورت حا ل کے بعد پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ اہم مقامات کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرکے سرکاری دفاتر کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔

ادھر پشاور سمیت صوبہ سر حد کے تمام اضلاع میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے دوسرے روز زندگی عملی طور پر مفلوج ہے اور تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے ، سرکاری دفاتر، پٹرول پمپ بند ہیں ۔پیپلز پارٹی کے مشتعل کارکنوں نے جی ٹی روڈ کے نزدیک مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور سر حد چمبر اف کامرس کے دفاتر میں تھوڑ پھوڑ کے بعد اگ لگا دی۔

متعلقہ عنوان :