بے نظیر بھٹو برصغیر کی بے مثال رہنما تھیں ان کے قتل کا بدلہ سوکروڑ عوام کے ساتھ مل کر لیں گے ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف

جمعہ 28 دسمبر 2007 23:08

سکھر ہ(ااُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر۔2007ء) مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو بر صغیر کی بے مثال اور بین الاقوامی شہرت یافتہ رہنما تھیں ۔ جن کے قتل کا بدلہ وہ سولہ کروڑ عوام کے ساتھ مل کر لیں گے ۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے بتایا کہ وہ ہفتہ کو اپنی پوری پارٹی قیادت سمیت اے پی ڈی ایم کے کنوینر محمود خان اچکزئی اور اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کےہمراہ نوڈیرو جا رہے ہیں جہاں وہ بے نطیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے ۔

نواز شریف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے چاروں صوبوں کی زنجیر کا کردار ادا کیا اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ دوبارہ چارون صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جائے اور بےنطیر بھٹو کےقاتلوں کو سر عام پھانسی پر چڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا ہ اسی لئے وہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے آصف زرداری اورا ن کے اہل خانہ کو یقین دلانا چاہتے ہیں وہ دکھ درد میں ان کے برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :